the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گلبرگہ 9؍جولائی ( اعتماد نیوز): کل لوک سبھا میں پیش کئے گئے نریندر مودی حکومت کے اولین ریلوئے بجٹ میں علاقہ حیدرآباد کرناٹک کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے ۔ یہ بجٹ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے عوام کے لئے نہایت مایوس کن ہے ۔ وزیر ریلوئے ڈی وی سدانند گوڑا کرناٹک سے ہی تعلق رکھتے ہیں اس کے باوجود اُنہوں نے علاقہ حیدرآباد کرناٹک کو ریلوئے سہولیات کی فراہمی میں نظر انداز کر دیا ہے ۔ جب وہ ریاست کے چیف منسٹر تھے تو اُنہوں نے علاقہ حیدرآباد کرناٹک کی ترقی کے لئے اُنہوں نے بڑے بڑے خواب دکھائے لیکن اب وزیر ریلوئے کی حیثیت سے علاقہ حیدرآباد کرناٹک کو یکسر فراموش کر دیا۔ سابق وزیر ریلوئے ملیکارجن کھرگے نے صرف 9ماہ کے قلیل عرصہ میں علاقہ حیدرآباد کرناٹک کو متعدد ریلوئے سہولیات مہیا کروائے۔ مختلف نئی ٹرینوں کا آغاز کیا اور کروڑہا روپیوں کے ترقیاتی پراجکٹس کا آغاز کیا ۔ لیکن سدانندگوڑا کے ریلوئے بجٹ میں علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے لئے کسی ریلوئے پراجکٹ کا اعلان نہیں کیا



گیا ہے ۔ سابق وزیر ریلوئے ملیکارجن کھرگے نے گلبرگہ میں ریلوئے ڈویژن کے قیام کے سلسلہ میں اہم پیش رفت کی تھی لیکن سدانند گوڑا نے علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے اس 40سالہ دیرینہ مطالبہ کو نظر انداز کر دیا۔ واڑی جنکشن ریلوئے اسٹیشن کو ترقی دینے کا مطالبہ بھی سدانند گوڑا نے نظر انداز کر دیا ہے ۔ واڑی ریلوئے جنکشن میں گنجائش نہ ہونے کے سبب متعدد ٹرینیں واڑی جنکشن ریلوئے اسٹیشن کے باہر سے ہی گذرتی ہیں ۔ ان ٹرینوں کے مسافرین کو چیتاپور ریلوئے اسٹیشن پر اُترنا اور سوار ہونا پڑتا ہے ۔ واڑی ریلوئے جنکشن کو ترقی دینے کی صورت میں تمام ٹرینوں کے اس اسٹیشن پر توقف کرنے کی گنجائش فراہم ہو سکتی ہے ۔ گلبرگہ سے بنگلور اور گلبرگہ سے براہ بنگلور میسور،2نئی ٹرینیں شروع کرنے کی توقع کی جارہی تھی لیکن سدانند گوڑا نے اس توقع کو پورا نہیں کیا ۔ گلبرگہ سے ممبئی اور اجمیر کے لئے بھی ٹرینیں چلانے کی توقع پوری نہیں ہو سکی ۔گلبرگہ بیدر ریلوئے لائن اور واڑی گدگ لائن کو بھی بجٹ میں نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.